پاکستان میں عید الاضحی کس دن ہونے کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

پاکستان میں عید الاضحی کس دن ہونے کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر ...
پاکستان میں عید الاضحی کس دن ہونے کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالاضحی 12 اگست کو ہونے کا مکان ظاہر کر دیاہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ ذی الحج کے مہینے کا چاند 2 اگست کو نظر آنے قومی امکان ہے اور نئے چاند کی پیدائش یکم اور 2 اگست کے درمیان ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 2 اگست کو چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے اور یکم ذی الحج 3 اگست 2019 کو ہوسکتی ہے۔اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا۔اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کچھ عرصے پہلے اعلا ن کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔

مزید : ماحولیات