پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو خوشخبری سنادی

پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو خوشخبری سنادی
پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو خوشخبری سنادی

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے حکومت مخالف ملین مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق  احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جب سابق صدر آصف علی زرداری سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف مارچ میں ان کے ساتھ ہو گی۔25 جولائی کو یوم سیاہ کے موقع پر حزب اختلاف کے مشترکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ملین مارچ پاکستان کی تاریخ کا بڑا اجتماع ہو گا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ تمام سیاسی کارکنوں اور رہنماوں کو ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

مزید : سیاست