فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو ٹی وی پر مناظرے کی پیشکش کردی

فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو ٹی وی پر مناظرے کی پیشکش کردی
فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو ٹی وی پر مناظرے کی پیشکش کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو ٹی وی پر مناظرے کی پیشکش کردی۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ نون لیگ کا بیانیہ آرہا ہے کہ حکومت نے تباہی مچادی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں انہوں نے بدعنوانی کی اور ملک کو لوٹا ہے، ن لیگ کے فنانس منسٹر ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک والے نہ ہی ہمارے دوست ہیں اور نہ ہی ہم ان کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک سے بینک گارنٹی نہیں لی گئی، پیپلز پارٹی کے دور میں کے الیکٹرک کو نوازا گیا۔فیصل واوڈا نے دوران تقریر ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو 30 روزہ معاشی صورتحال پر چیلنج دے دیا اور کہا کہ ایک ماہ ہماری اور ن لیگ کی معاشی ٹیم بیٹھ جائے تو سچ سامنے آجائے گا۔

مزید :

قومی -