ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث 68 مشتبہ افراد کے وارنٹ جاری

ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث 68 مشتبہ افراد کے وارنٹ جاری
ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث 68 مشتبہ افراد کے وارنٹ جاری

  

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک استغاثہ نے منگل کو کم از کم 68 مشتبہ افراد کے نظربندی وارنٹ جاری کیے ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ ان کے 2016 کی بغاوت کی کوشش کرنے والے نیٹ ورک سے مبینہ رابطے ہیں۔

ترکی کی سرکاری خبر ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں چیف پبلک پروسیکیوٹر کے دفتر کے حکم پر پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لئے ملک بھر کے 23 صوبوں میں بیک وقت کارروائی کا آغاز کیا ہے۔خبر ایجنسی نے بتایا کہ ملزمان میں 6 حاضر سروس فوجی اہلکار، فوجی اسکول کے59 سابق طلبا، ایک ریٹائرڈ کرنل اور نجی شعبے کے دو ملازم شامل ہیں۔ اوران میں سے 41 کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -