جانور کی خریداری کے وقت ایس او پیز پر عملدرآمد کریں: صدر مملکت

جانور کی خریداری کے وقت ایس او پیز پر عملدرآمد کریں: صدر مملکت
جانور کی خریداری کے وقت ایس او پیز پر عملدرآمد کریں: صدر مملکت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جانوروں کی خریداری کے وقت ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے تلقین کی کہ احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد میں قطعی غفلت نہ برتیں۔

صدرمملکت نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترامڑی میں قائم کی جانے والی مویشی منڈی کے دورے کے موقع پر کہی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے دورے کے دوران وہاں موجود لوگوں سے ان کے مسائل بھی سنے جب کہ بیوپاریوں نے انہیں اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے بات چیت کے دوران بیوپاریوں اور لوگوں سے کہا کہ وہ جانوروں کی خریداری کے دوران احتیاطی تدابیر کو لازمی ملحوظ خاطر رکھیں۔وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ عیدا لاضحی اور محرم کے مواقع پر احتیاطی تدابیر پہ لازمی عمل درآمد کریں۔حکومت کے متعدد دیگر زعما بھی یہ بات کئی مرتبہ باورکراچکے ہیں کہ عید قرباں کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے وگرنہ بد احتیاطی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عید الاضحی کے موقع پر بدا حتیاطی برتی گئی تو ریکوری میں کم از کم دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

مزید :

قومی -