آرمی چیف نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کردی

آرمی چیف نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کردی
آرمی چیف نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کردی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا 15سال کے لڑکے علی رضا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے علی رضا سے وڈیو لنک پر ملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علی رضا نے پاک آرمی میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔ آرمی چیف نے علی رضا کے اس جذبے کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علی رضا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علی رضا گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

مزید :

قومی -