جھگڑے کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

جھگڑے کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ شیرا کوٹ کے علاقے میں خالہ بھانجھے میں جھگڑے کے دوران دھکا لگنے کے نتیجے میں خالہ جاں بحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کی حدود نگینہ کالونی میں خالہ اور بھانجے کا جھگڑا ہو گیا اس دوران بھانجے طاہر نے خالہ زاہدہ کو دھکا مارا جس کے نتیجے میں زاہدہ بی بی زمین پر سر لگنے کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہوگئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر 55سالہ زاہدہ بی بی کی نعش کو مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقاتی اور فرانزک کی ٹیموں کے ذریعے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -