باپ کو قتل کروانے والی بیٹی، ماں ساتھیوں سمیت گرفتار، آلہ قتل برآمد

  باپ کو قتل کروانے والی بیٹی، ماں ساتھیوں سمیت گرفتار، آلہ قتل برآمد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے شہری ارشد کے اندھے قتل کی سنگین واردات میں ملوث مقتول کی سگی بیٹی اوربیوی سمیت4 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے اندھے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت عمر دراز اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے شہری ارشد کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 4ملزمان جن میں مقتول کی سگی بیٹی سائرہ، بیوی ساجدہ عرف گوگو، معظم علی اور عرفان شامل ہیں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوران تفتیش مقتول کی بیٹی سائرہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی خالہ کے بیٹے معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ میرے والد ارشد اس شادی کے سخت خلاف تھے اس رنجش پر میں نے اپنے والد ارشدکو راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کا بھیانک منصوبہ بنایا اور اپنی ماں ساجدہ کو بھی ساتھ ملا لیا۔ منصوبہ بندی کے مطابق میں نے اپنے والد کا پسٹل چوری کر کے اپنے آشنا معظم کو دیا جس نے اپنے دوست عرفان کے ساتھ مل کر میرے والد ارشد کو گھر کے قریب ہی فائر نگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے اور واردات کودوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے کا رنگ دینے کے لیے احتجاج وغیرہ کرنے کاڈرامہ رچاتے رہے لیکن بالآخر پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا۔قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل اورپسٹل برآمد کر لیا گیا ہے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

مزید :

علاقائی -