سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد کی ایوان عدل آمد

سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد کی ایوان عدل آمد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد کی ایوان عدل آمد کے موقعہ پر لاہور بار کے صدر جی اے خان طارق، جنرل سیکرٹری لاہور بار ریحان احمد اور سیکرٹری سلطان حسین نے والہانہ استقبال کیا سٹی ٹریفک پولیس نے لاہور بار کی باہمی مشاورت سے ایوان عدل کے باہر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا، سی ٹی او لاہور سے لاہور بار کا ایوان عدل کے باہر پارکنگ مسائل حل کروانے پر اظہار تشکر کیا، سٹی ٹریفک پولیس نے لاہور بار کے تعاون سے رانگ پارکنگ کا خاتمہ اور منعظم پارکنگ کیلئے بیرئیرز رکھ دئیے، ایوان عدل کے باہر بیرئیرز کے اندر سنگل لین میں کار اور ڈبل لین میں موٹرسائیکل کھڑی کروائی جارہی ہیں، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ایوان عدل کے باہر ٹریفک مسائل حل کروانے میں معاونت پر لاہور بار کے مشکور ہے، سی ٹی او لاہور کی طرف سے الیکٹرانک پیمنٹ، ای چالاننگ، لائسنسنگ ٹائم شیڈولنگ اور پرفارمنس پوائنٹس سسٹم پر بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے شہر بھر میں ٹریفک مسائل کے خاتمے کو یقینی بنایا جارہا ہے، سیکرٹری لاہور بار جی اے خان طارق کا کہنا تھا کہ سید حماد عابد کی کاوشوں سے ایوان عدل کے باہر منعظم پارکنگ سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی، لاہور بار عہدیداران کی سی ٹی او لاہور کو نمونہ دار نمبر پلیٹس اور قوانین کی پاسداری کی یقین دہانی کروائی، سیکرٹری لاہور بار شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنیں ہیں، تمام تر معاملات میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا، وکلاء کی سہولت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں لائسنسنگ بوتھ بھی قائم کیا گیا ہے،

مزید :

علاقائی -