کرپشن کیس میں ملوث 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

کرپشن کیس میں ملوث 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ٹویوٹا موٹرز میں اربوں روپے کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی،عدالت کا ملزمان کو 10 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے عدالت نے نیب کو ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملزمان جاوید مظفر بٹ اور عثمان ریاض کو 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا نیب کا موقف ہے کہ ملزمان نے 3 ارب روپے کا فراڈ کیا، ملزم نے کمپنی کے نام پر رقم وصول کی مگر کمپنی اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروائی، ٹویوٹا موٹرز گوجرانوالہ کے مرکزی مالکان ملزم جاوید مظفر بٹ اور ملزم ملک عثمان کو عوام سے دھوکہ دہی سے بھاری رقوم وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزمان نے 2006 میں نئی گاڑیوں کی بکنگ کے نام پر کاروبار کا آغاز کیا، عوام کو بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے اربوں روپے وصول کئے ملزمان نے 2015 تا 2019 کے دوران غیرقانونی طور پر 3 ارب روپے سے زائد کی رقوم وصول کی دوران تحقیقات میگا اسکینڈل میں ملوث دیگر شریک کرداروں کے بے نقاب ہونے کے واضح امکانات ہیں۔

مزید :

علاقائی -