ہاؤسنگ سوسائٹی ساہیوال کے مالک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ہاؤسنگ سوسائٹی ساہیوال کے مالک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے علامہ اقبال ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی ساہیوال کے مالک شمزید حسین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13روز کی توسیع کرتے ہوئے اسے دوبارہ 10 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے گزشتہ روز ملزم کوکورونا وائرس خدشات کے باعث ملزم شمزید حسین کو 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش نہیں کیاگیا نیب کا موقف ہے کہ ملزم نے علامہ اقبال ٹاؤن کے نام سے ساہیوال میں سوسائٹی بنائی، ملزم نے شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، ملزم نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے رقم لے لی مگر پلاٹ نہیں دئیے۔

مزید :

علاقائی -