پولیس اور ایلیٹ فورس پر شہریوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کا الزام

  پولیس اور ایلیٹ فورس پر شہریوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سندر(نامہ نگار) سرکل رائیونڈ تھانہ مانگا منڈی کے علاقے شامکی بھٹیاں میں پولیس اور ایلیٹ فورس پر محلے میں عام عوام پرناجائز لاٹھی چارج کا الزام اطلاعات کے مطابق شامکی بھٹیاں گلوں والے محلے میں پولیس ملازم بغیر نمبرموٹر سائیکلوں اور بغیر نام پلیٹ کے محلے داروں کی تلاشی لے رہے تھے کہ ایک بزرگ کی تلاشی لینے کی وجہ سے اس کے بھتیجے پولیس ملازمین سے الجھ پڑے موقعہ پر موجود عابد ولد فرزندگل نے ان پولیس ملازمین کے نام لکھ کر ان کو جانے دیا کچھ دیر بعد مانگا منڈی پولیس ا سٹیشن کی گاڑی اور ساتھ دو لاٹھی بردار ایلیٹ فورس کی گاڑیاں محلے میں داخل ہوئی ہر فرد پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور بے گناہ لوگوں اور عورتوں سے بدتمیزی کرتے رہے اور عابد ولد فرزند گل اور اسکے نابینا بھائی کو گھر کے کمرے میں داخل ہو کے تشدد کا نشانہ بنایا اور عابد ولد فرزند کو اٹھا کر لے گئے اور تھانے جا کر بھی تشدد کرتے رہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر چھوڑ دیا اہل محلہ کی اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

علاقائی -