سانگلہ ہل:خواتین کے منظم گروہ نے 70ہزار کا کپڑا چرا لیا

سانگلہ ہل:خواتین کے منظم گروہ نے 70ہزار کا کپڑا چرا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)سانگلاہل میں خواتین کے4رکنی منظم گروہ نے گریس فیبرکس اینڈ ٹیلرز سے دکاندار کو باتوں اوربار بار کپڑا دکھانے میں الجھا کر70ہزار روپے سے زائد مالیت کا کپڑا چرا لیا،دکاندار نے کپڑے کے تھان کی گنتی کی تو چوری کی واردات کا پتہ چلا،دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں خواتین کی واردات محفوظ ہو گئی،دکاندار نے فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی،تھانہ سٹی کی پولیس نے فوٹیج کی مدد سے کپڑا چوری کرنے والی خواتین کی تلاش شروع کردی،تاحال چور خواتین کا پتہ نہیں چل سکا،خواتین میں سے ایک بغیر نقاب کے تھی اور باقی تین خواتین نے نقاب کئے تھے اور ساتھ بچے بھی تھے۔

مزید :

علاقائی -