جڑانوالہ: 9کبوتر باز جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد

جڑانوالہ: 9کبوتر باز جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد

  

جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑانوالہ پولیس نے کبوتر بازی پر جواء کھیلنے والے 9جواریوں کوداوپر لگی رقم سمیت گرفتارکرلیا4فرارہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چوکی بچیانہ کیانچارج ضیغم عباس بلوچ نے مخبرکی اطلاع پرپولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کبوتربازی پرجواء کروانے والے 9 جواریوں وسیم، اسدعلی، عرفان، شمعون، رحمت علی، عبداللہ،وقار،نوید،طاہرکو گرفتار کرکے داؤ پرلگی رقم سمیت گرفتارکر لیا جبکہ 4 جواری فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے قماربازی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -