چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے محروم

  چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات، گاڑیوں، ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سرفراز کے گھر سے6لاکھ 75ہزار کی نقدی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گرین ٹاون میں ڈاکوؤں نے مجیب کے گھر سے 3لاکھ 80ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے اسود کے گھر گھس کر4لاکھ 60ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.جنوبی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عمر کے گھر سے 1لاکھ 20 ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ملت پارک میں ڈاکوؤں نے مزمل کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے عباس سے35ہزار کی نقدی اور دیگر سامان سبزاہ زار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے علیم سے26ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، اچھرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے قاسم سے18 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ گلشن راوی اور سرور روڈ سے گاڑیاں اور یکی گیٹ،مصطفی ٹاون اور نواں کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -