ڈولفن سکوارڈ کی کارروائی، جعلی اسسٹنٹ کمشنر گرفتار، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے گلبرگ سے اپنے آپ کو سرکاری آفیسر ظاہر کرنے والا جعلی اسسٹنٹ کمشنرگرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم نے گلبرگ میں سیاہ شیشوں والی مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا کار سواروں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی ڈولفن سکوارڈ نے کار سواروں کو حسین چوک پر راؤنڈ اپ کر کے وجاہت واحمد کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا۔