سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد

سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر شہریوں کی مشکلات اور مسائل کے فوری ازالے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد دوبارہ شروع ہوگیا ہے جس میں اے آئی جی شکایات محمد نوید نے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دئیے۔ کورونا ایس او پیز کی پابندی کے تحت لگنے والی کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کا تعلق لاہور، ننکانہ اور قصور سمیت دیگر اضلاع سے تھا جنہوں نے مختلف مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات پیش کیں اے آئی جی شکایات محمد نویدنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور انکی مشکلات کا بروقت ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح اور نصب العین ہے اسی لئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد دوبارہ شروع کیا گیا ہے انہوں نے مزیدکہا کہ کھلی کچہری کے علاوہ 8787آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر بھی بذریعہ فون، ایس ایم ایس،ای میل اور پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پر موجود کمپلینٹ فارم ڈاؤن لوڈ کر نے کے بعد فل کر کے بھجوا کر گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔

جنہیں جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر حل کیاجائے گا۔

ننکانہ سے آئی زاہدہ نور کی درخواست پر اے آئی جی شکایات نے ایس ڈی پی او بڑا گھر، ننکانہ کو فون کرکے ہدایت کی کہ زاہدہ نوربی بی کی ملکیتی زمین کا تنازع فوری حل کروا یاجائے اور اس حوالے سے کاروائی کی رپورٹ 10روز کے اندر سنٹرل پولیس بھجوائی جائے۔ لاہور کے شہری سلطان کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے اے آئی جی شکایات نے ایس ڈی پی او جنوبی چھاؤنی، لاہور کو فون کرکے مسئلہ فی الفور حل کروانے کی ہدایت کی اس کے علاوہ مجموعی طور پر 25دیگر شہریوں کی درخواستوں پر بھی ازالے کے احکامات جاری کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -