واربرٹن: شادی سے انکار پر 22سالہ یتیم اُستانی قتل، ماں، بہن شدید زخمی

  واربرٹن: شادی سے انکار پر 22سالہ یتیم اُستانی قتل، ماں، بہن شدید زخمی

  

ننکانہ،واربرٹن(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان) واربرٹن کے نواحی گاؤں جسلانی کلاں میں قریبی رشتہ دار نے شادی سے انکار پر 22سالہ سکول ٹیچر ارم شہادت کو تیز دار کلہاڑی کے ساتھ بے دردی سے اس کا گلاٹ ڈالا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی اس کی عید کے بعد شادی تھی میری نہیں تو تم کسی اور کی بھی نہیں ہوسکو گئی ۔اس کی چھوٹی بہن 18سالہ ارشاد شہادت کو اور اس کی 50سالہ والدہ کو بری طرح زخمی کردیا ان کو شدید زخمی کر دیا جن کو لاہور ہسپتال طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا جہاں پر 18سالہ ارشاد بی بی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے واضح رہے کہ ان بچیو ں کا باپ فوت ہوچکا ہے اور ان کا کوئی بھائی بھی نہیں ہے۔وار برٹن پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -