ننکانہ: شہریوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی، ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالے
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) نواحی قصبہ منڈی فیض آباد میں کیو بی لنک کے قریب لاہور جڑانوالہ روڈ پر واقع حافظ گیس سنٹر کا مالک حافظ شرافت علی اپنی دوکان بند کر کے گھر جانے لگا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت کاشور سن کر لوگ وہاں جمع ہوگئے جن کی ڈاکوؤں سے ہاتھا پائی ہوئی اور شہریوں نے ڈاکوؤں کی خوب درگت بنائی اور پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاواضع رہے کہ اسی روز دن دیہاڑے الائیڈ بنک منڈی فیض آباد سے کیش لے کر جانے والے علی حسن کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائر مار کر زخمی کر کردیا تھا اور اس سے دس لاکھ روپے چھین کرفرار ہو گئے تھے۔