آگے بڑھنے کیلئے روائتی ڈگر سے ہٹ کر کچھ کرنا چاہیے،حبا

آگے بڑھنے کیلئے روائتی ڈگر سے ہٹ کر کچھ کرنا چاہیے،حبا

  

لاہور(فلم رپورٹر)شہرہ آٖاق ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دیکھا نے والی معروف اداکارہ و ماڈل حبا نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ہمیشہ کچھ نیا کردیکھانے کی کوشش میں رہتی ہوں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ انسان کو زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے روائتی ڈگر سے ہٹ کر کچھ کرنا چاہیے۔میں ان دنوں ڈائریکٹڑ محسن طلعت کے پراجیکٹ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں اس ڈرامے کی ریکارڈنگ مری میں جاری ہے انسان کو سوشل ہوناچاہیے کیونکہ زندگی گزارنے کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ ساتھ عزیز و اقارب اور دوستوں کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ تنہا زندگی کا سفر مکمل کر سکتے ہیں تو وہ بھول کا شکار ہیں، میں نے ایسے لوگوں کو کبھی منزل پاتے ہوئے نہیں دیکھا۔

،

اور بالآخر انہیں اپنوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ڈرامہ سیریل ”گل وگلزار“میں زندگی کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے شوبز میں جو مقام حاصل کیا ہے اس میں میری فیملی کی بہت زیادہ سپورٹ حاصل تھی، اگر وہ ساتھ نہ دیتے تو شاید اس منزل کو پانا ایک خواب ہی رہتا۔حبا نے کہا ہے کہ اگر فیملی کی سپورٹ نہ ملتی تو کبھی بھی موجودہ مقام حاصل نہ کر سکتی، زندگی ایک دوسرے کیلئے سہارے کا نام ہے اور جو لوگ تنہا آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں وہ کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔

مزید :

کلچر -