”مجال“کے نام سے نئی ڈرامہ سیریل تعطل کا شکار

”مجال“کے نام سے نئی ڈرامہ سیریل تعطل کا شکار

  

لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ سیریل ”مجھے بیٹا چاہیے“کی کامیابی کے بعد ڈائریکٹر عاصم علی کا ”مجال“کے نام سے نیا میگا پراجیکٹ تعطل کا شکار ہے۔اس ڈرامے کو معروف رائٹر زنجبیل عاصم نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی پروڈیوسر سعدیہ جبار ہیں۔ڈرامہ سیریل ”مجال“کے نمایاں فنکاروں میں عائزہ اعوان،عدنان جعفر،دانیال افضل،راشد فاروقی اور محمد احمد شامل ہیں۔کینیڈا سے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم علی نے کہا کہ جب تک انسان پرسکون نہ ہو تو اس کا بہتر انداز میں کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ موجودہ حالات میں میڈیا سے وابستہ لوگوں کا کام کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے۔

مجھے کراچی میں چند نامعلوم مسلح افراد نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں کہ اگر میں نے اپنے معاملات درست نہیں کئے تو انجام ٹھیک نہ ہوگا اس واقعہ کی رپورٹ میں نے مقامی تھانے میں درج کروادی تھی۔عاصم علی نے کہا کہ اگر یہی حالات رہے تو مجھ سمیت کسی کا بھی کام کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

مزید :

کلچر -