گلوکارہ وفا شہزادی کے گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ آج ہوگی

  گلوکارہ وفا شہزادی کے گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ آج ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ و ماڈل وفا شہزادی کے عید کے خصوصی گانے ”تینوں تکیا تے عید ہوگئی“ کی ویڈیو ریکارڈنگ آج مقامی سوسائٹی کی لوکیشنزپرمکمل کی جائے گی۔وفا شہزادی کے گائے ہوئے اس گانے کی شاعری اصغر علی جٹ نے لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک سمیرراجپوت نے ترتیب دیاہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری دینگے اور کیمرہ میں فراز ہوں گے۔ایک ملاقات کے دوران وفا شہزادی نے بتایاکہ ان کا یہ گانا عید کے لیئے خصوصی طور پر ریکارڈ کروایا گیاہے جو ان کے پرستاروں کو یقیناً پسند آئیگا اس گانے میں وہ ماڈلنگ بھی خود ہی کررہی ہیں۔

وفا شہزادی نے مذید بتایاکہ اس سے قبل ان کے چار گانے گذژتہ ہفتے میں ریلیز ہوچکے ہیں جو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کئے جارہے ہیں۔

مزید :

کلچر -