عاصم عباسی کا برانڈ نیو شو”چڑیلز“ Zee5 گلوبل پر ریلیز کے لئے تیار

عاصم عباسی کا برانڈ نیو شو”چڑیلز“ Zee5 گلوبل پر ریلیز کے لئے تیار

  

لاہور(فلم رپورٹر)Zee5 گلوبل نے پہلے زندگی اوریجنل ”چڑیلز“ کے 11اگست سے آغاز کا اعلان کردیا۔معروف فلمسازعاصم عباسی کی ہدایات میں تیار ہونے والے شو”چڑیلز“ کے باصلاحیت فنکاروں میں سرفہرست ثروت گیلانی ہیں جبکہ اس زبردست کہانی کے دیگر اداروں میں نمرہ بچہ،مہربانو اور یسریارضوری شامل ہیں۔اس کہانی میں وہ اپنی زندگی کی خود مالک ہہے اور وہ اپنی اس حیثیت کے بارے میں کوئی عذرپیش نہیں کرتی وہ پابندیوں کو اورہراس تعصب کو توڑنا چاہتی ہے جو معاشرے میں عورت کے خلاف جاری ہیں۔ وہ بہت مضبوط ہے وہ بہت تیز وطرارہے وہ جس بات پر یقین رکھتی ہے اس پر ڈٹ جاتی ہے،وہ ایک چڑیل ہے۔اس شوکا مقصدان بڑے لوگوں کے معاشرے کی منافقت کو چیلنج کرناہے۔

جو عورتوں اور ان کے حقوق پر قابض ہوجاتے ہیں۔چڑیل ان چار خود مختار چڑیلوں کی کہانی ہے جو ایک خفیہ جاسوسی ایجنسی کھولتی ہیں جو شہر کے اونچے طبقے کے دھوکے باز شوہروں کی حرکات کا پردہ چاک کرنا چاہتی ہیں جیسے جیسے ان کے کام کا دائرہ وسیع ہوتا جاتاہے وہ زیادتی کا شکار،ہراساں کیئے جانیوالی اور بدسلوکی کا شکار ہونے والی خواتین کی نجات دہندہ بن جاتی ہیں ایک جکڑ لینے والی اور تیزی سے بڑھنے والی سٹوری لائن سینکڑوں مسائل جیسے بچوں کے ساتھ زیادتی،جنسی تشدد اور ذات پات کی برتری وغیر کا احاطہ کرتی ہے۔ڈائریکٹر عاصم عباسی کا کہنا ہے،”زندگی کا عزم سچی اوریجنل موادکو پیش کرنا ہے جس کی ایک آوازہے اور جو سرحدوں کو پار کرسکتی ہے اس نے مجھ کو”چڑیلز“جیسا شوتخلیق کرنے کے لیئے ایک مکمل پلیٹ فارم مہیاکیاہے یہ مضبوط خواتین کی کہانی ہے جو خودکو دریافت کرنے،بااختیار ہونے اور بہنوں کی حمائت کے سفر پر نکلی ہیں مجھے یقین ہے کہ ”چڑیلز“جووقت کے تقاضوں کے مطابق اہم موضوعات پر مبنی ہے دنیا بھرکے ناظرین کے لیئے باعث دلچسپی ہوگا“۔

مزید :

کلچر -