عید پر بیوٹی سیلون کی بندش زیادتی ہے,روبی شہزاد

  عید پر بیوٹی سیلون کی بندش زیادتی ہے,روبی شہزاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف بیوٹیشن روبی شہزاد نے عید الاضحٰی سے قبل بیوٹی سیلونز کی بندش پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عید سے قبل بیوٹی سیلونز کی بندش بہت بڑی زیادتی ہے اس بندش سے ہزاروں بیوٹیشنز بیروزگار ہوجائینگی اور وہ عید بھی نہیں منا سکیں گی۔ایک سوال کے جواب میں روبی شہزادنے کہاکہ لاک ڈاؤن کے باعث بیوٹ سیلنز بندہونے سے یہ بیوٹیشنز اور ٹیکنیشنز پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہیں اور سیلونز بندہونے سے بلڈنگ کا کرایہ اور بجلی کے بلز بھی بمشکل ادا کرپارہی ہیں اور جو ادا نہیں کرسکیں ان کی بجلی کٹ چکی ہے اور مالک کی جانب سے انہیں بلڈنگ خالی کرنے کے نوٹسزبھی مل چکے ہیں جس سے ان کی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہواہے۔

روبی شہزاد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور انتظامیہ کو چاہیئے کہ عید سے قبل بیوٹی سیلونز ایس او پیز کے مطابق کھولنے کی اجازت دی جائے۔

ہم ان کی پاسداری کا وعدہ کرتے ہیں وگرنہ اس سے وابستہ ٹیکنیشنز اور دیگر ملازمین عید نہیں منا سکیں گے اور ان کے بچے اس عید پر نہ تو کپڑے لے سکیں گے اور نہ ہی خوشیاں مناسکیں گے ان کی یہ عید مالی مشکلات سے لڑتے ہوئے گزرے گی۔روبی شہزاد نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاؤن نے ان کی کا کاروبار تباہ کرکے رکھ دیاہے اس عید پر کام کی خوشی نظر آئی تھی مگر حالیہ لاک ڈاؤن نے ان سے یہ خوشی بھی چھین لی اس لیئے خدارا اس شعبہ سے وابستہ لوگوں کے بچوں اور اہل خانہ پر رحم کریں اور عید سے قبل ایس اوپیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

کلچر -