فیضان شیخ اپنے پہلے گانے کے ساتھ موسیقی کے دنیا میں داخل

فیضان شیخ اپنے پہلے گانے کے ساتھ موسیقی کے دنیا میں داخل

  

لاہور(فلم رپورٹر)”ہیر مان جا“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو نے والے اداکار فیضان شیخ نے فلم اور ٹی وی میں ادکاری کے جوہر دکھانے کے بعدگلوکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا ریلیز کرنے کی تیاری کرلی، فیضان شیخ کے اس گانے میں عادی عدیل امجد بھی نظر آئیں گے۔ فیضان شیخ کا یہ گانا واجد سعید نے کمپوز کیا ہے، جب کہ اس گانے کو تحریر خود فیضا شیخ نے کیا اور اس کی ویڈیو کی ہدایات بھی خود فیضان شیخ نے دیں ہیں۔

، اداکاری کے شعبے میں تیزی سے مقبولیت پانے والے فیضان شیخ اب اپنے اس نئے گانے کے ذریعے گلوکاری کے جوہر دکھاکر اپنے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے خواہ ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے فیضان شیخ کا کہنا تھا کہ چاہے وہ اداکاری ہو، میزبانی ہو، یا پھر گلوکاری میرے لیے ہرطرح کے فن کے اظہار کا ایک الگ طریقہ رہاہے، اور میں نے ہمیشہ اپنے فن میں سوفیصد دینے کی ہمیشہ کوشش کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش اور خوش ہوں کہ کچھ ایسی چیزیں نکالنے کی کوشش کی ہے، جس پر میں نے بہت محنت کی ہے، انکا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ایک عظیم سفر کی شروعات ہوگی۔ فیضان شیخ نے اپنی دلکش شخصیت کے ساتھ متضاد کردار نبھاکر کافی مقبولیت حاصل کی ہے، جس کی جھلک ان کی میزبانی میں بھی دیکھی جاسکتی ہے، ان کے حال ہی میں دو پروجیکٹس "گستاخ"اور "ہمارے دادا کی وصیت "نشر کیے جاچکے ہیں، جس میں شائقین ا ن کی کرداروں کی معترف ہیں، یا در ہے کہ اداکار نے بیک وقت انڈسٹری میں مختلف محاذوں پر کامیابی حاصل کرکے خود میں موجود صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔ فیضان شیخ نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل کیا، اور ٹیلی ویژن پر وقتا فوقتا اداکاری کا آغاز کرکے مختلف اور متضاد کردار ادا کرکے آہستہ آہستہ شہرت کی سیڑھیوں پر قدم رکھا، انھوں نے مزاحیہ اور رومانوی سمیت مختلف کرداروں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے، ان کے کیے پراجیکٹس میں "من کے موتی، غیرت، ریڈی اسٹیڈی گو، ببن خالہ کی بیٹیاں، اور اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، شامل ہیں، اس کے علاوہ انھوں نے بڑی اسکرین پربھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، ان کی فلموں میں مالک، پرچی اور ہیر مان جا شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -