شاعر اصغر علی جٹ میوزک انڈسٹری کی بحالی کے لئے کوشاں

شاعر اصغر علی جٹ میوزک انڈسٹری کی بحالی کے لئے کوشاں

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف شاعر و پرموٹر اصغر علی جٹ میوزک انڈسٹری کی بحالی کے لئے کوشاں،گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والوں کو واپس لانے لگے،گلوکار نصرت سردول،یوسف ٹیڈی کمہارر،شوکت علی راجہ،افضل شاد،دانش کھچی،ظہیر لوہار،رانا غفار و دیگر گلوکاروں کے گیت ریکارڈ کروانے شروع کردئیے۔اصغر علی جٹ نے بتایاکہ میں ان گلوکاروں کو واپس میوزک انڈسٹری میں لارہاہوں جو میوزک انڈسٹری پر زوال آنے کے بعد کنارہ کشی اختیار کرچکے تھے ان کے گیت میں نے ریکارڈ کرنے شروع کردئیے ہیں جو عید سے قبل ریلیز کردئیے جائینگے۔اصغر علی جٹ نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ میں ان نئے گلوکاروں کو بھی پرموٹ کررہاہوں جو لاک ڈاؤن کے باعث شدید قسم کی مالی مشکلات کا شکارہیں اور ان کے پاس اپنے گیت ریکارڈ کروانے کے پیسے نہیں ہیں میں ان گلوکاروں کے گیت ریکارڈ کرکے ان کے ویڈیوز بھی بنوا رہاہوں تاکہ ہو سکتا ہے ان کا گیت ہٹ ہو جائے اور وہ اپنے گھر کا چولہا جلانے میں کامیاب ہو جائیں میں ان کے لیئے وسیلہ بنا ہوں۔

اصغر جٹ نے مذید کہاکہ انشاء اللہ حالات بہتر ہونے پر میں ان گلوکاروں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کروں گا۔

اور ان کے لیئے میوزک شوز کا اہتما م بھی کروں گا تاکہ ان کی مالی مشکلات ختم ہوسکیں۔

مزید :

کلچر -