محمد حفیظ پر 2کروڑ 60لاکھ روپے کا ٹیکس عائد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ نے سال 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے ظاہر نہیں کیے۔قومی کرکٹر کے 2014کیانکم ٹیکس کا آڈٹ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی م کے کھلاڑی محمد حفیظ کو 8 کروڑ 60 روپے چھپانے پر وضاحت کے لیے متعدد بار مہلت دی تاہم محمد حفیظ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا۔ کرکٹر محمد حفیظ نے ٹیکس کے خلاف اپیل دائرکردی ہے۔