مصباح کا فرنچائز کیساتھ ایک سال کا معاہدہ: مفادات کے ٹکراؤ پر کیس ٹوکیس دیکھیں گے، وسیم خان

مصباح کا فرنچائز کیساتھ ایک سال کا معاہدہ: مفادات کے ٹکراؤ پر کیس ٹوکیس ...

  

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایتھکس کوڈ پرعمل کریں گے، مفادات کے ٹکراؤ پر کیس ٹو کیس دیکھیں گے۔ مصباح الحق کا فرنچائز کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں مصباح الحق کو سب سے طاقتور اور بااثر شخص تصور کیا جاتا ہے لیکن پی سی بی کوڈ آف ایتھکس منظر عام پر ایسا لگ رہا ہے کہ مصباح الحق کے لئے مشکلات بڑھ جائیں گی۔ اس کوڈ میں ایسے لوگ براہ راست زد میں آئیں گے جن کے معاملات میں مفادات کا تصادم دکھائی دیتا ہے۔پی سی بی نے گزشتہ سال نومبر میں مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا۔ محتاط اندازے کے مطابق وہ پی سی بی سے تقریباً ماہانہ32 لاکھ روپے کی تنخواہ لیتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -