ملی یوتھ ونگ کے زیراہتمام پی پی153میں بلڈ ڈونیشن کیمپ،مفت ٹیسٹ بھی کئے

ملی یوتھ ونگ کے زیراہتمام پی پی153میں بلڈ ڈونیشن کیمپ،مفت ٹیسٹ بھی کئے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ملی یوتھ ونگ پی پی 153 کے صدر احمد عبدالھادی اور صدر یوسی128 ملی یوتھ ونگ بلڈ ویلفیئر ابرار یونس کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں 400 کے قریب لوگوں نے شرکت کی، قاری عبدالھادی، چوہدری اشتیاق احمد، چئیرمین عمیر فاروق گڈو، عبدالقدوس، واصف شیخ، عرفان احمد عفی، زبیر احمد اور اس کے علاوہ سیاسی زائرین بھی شریک ہوئے. کیمپ میں بلڈ ٹیسٹ کے علاوہ بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ بھی فی سبیل اللہ کیے گئے۔کیمپ کے دوران علاقے کے لوگوں نے بہت دلچسپی کا اظہار کیا اور خدمت کے اس کام کو خوب سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -