اکرم بھٹی ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کا تحفظ کریں گے،گل نواز سواتی

  اکرم بھٹی ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کا تحفظ کریں گے،گل نواز سواتی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی خدمت گروپ کے صدرگْل نواز خان سواتی،خالد بٹ شہید گروپ کے صدرعمران بٹ کی اہم ملاقات میں درجہ چہارم یونین ٹاؤن حال کے ہونے والے الیکشن پر تبادلہ خیال، خالد بٹ شہید گروپ کے صدرعمران بٹ نے کہا کہ ہم خدمت گروپ کے حمایت یافتہ درجہ چہارم کے صدر اکرم بھٹی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،اور درجہ چہارم کے ملازمین کیلئے اکرم بھٹی سود مند ثابت ہوں گے،اس موقع پر خدمت گروپ کے صدرگْل نواز خان سواتی نے کہا اکرم بھٹی ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے،اس موقع پر عمران بٹ کی قیادت میں ملک عارف، شہزاد بٹ،محمد شعیب، ملک طاہر،محمد جاوید،شہباز بٹ ، شاہ ویز خان،رانا شاہد، محمد یاسین،محمد حنیف، علی راجہ اور اطہر بابو نے درجہ چہارم کے الیکشن میں اکرم بھٹی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -