عید الاضحی قریب آتے ہی مویشی منڈیوں کی رونقوں میں اضافہ

عید الاضحی قریب آتے ہی مویشی منڈیوں کی رونقوں میں اضافہ

  

لاہور(نیوز رپورٹر)عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں کی رونقوں میں اضافہ ہو گیااور ہر کوئی قربانی کے جانور کی خریداری کے لئے مویشی منڈیوں کا رخ کر رہا ہے،حکومت کی طرف سے منڈیوں میں رش میں کمی کیلئے متعارف کرائی جانے والی”بکرا منڈی آن لائن“ایپ بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے،،دوسری جانب آن لائن جانوروں کی خرید اری کے حوالے سے محکمہ پولیس اور سائبر کرائم والوں نے عوام کو نہایت احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے کہ کہیں جعلساز ان کو سال بھر کی کمائی سے محروم نہ کر دیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مذہبی فریضہ ادا کر نے کے لیے جانور خریدنے آئے ہیں لیکن آسمان کو چھوتی قیمتوں سے پسند کا جانور خریدنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آن لائن بکروں کی خریداری دھوکہ دہی ثابت ہوسکتی ہے۔دوسری جانب چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ہدایت غیر قانونی منڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، شہر کی بارہ سرکاری مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر جانوروں کی خرید و فروخت غیر قانونی منڈی تصور ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -