پیپلز پارٹی اے پی سی کے بعد حکمت عملی بنائے گی،اشرف بھٹی

  پیپلز پارٹی اے پی سی کے بعد حکمت عملی بنائے گی،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عید کے بعد اے پی سی میں بلاول بھٹو آئندہ کی حکمت عملی کااعلان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔

چاہتے ہیں کہ ایک ایسی سیاسی جدوجہد کی جائے کہ جس کے نتیجے میں حکومت کو دوبارہ عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کرنے کی جرات نہ ہو کیونکہ اگر موجودہ حکومت کو عوام پر زیادتی کرنے سے نہ روکا گیا تو پھر عوام کا سانس لینا بھی مشکل ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -