لیسکو کا بجلی چوروں کے خلافکریک ڈاؤن،بوگس کنکشن منقطع

    لیسکو کا بجلی چوروں کے خلافکریک ڈاؤن،بوگس کنکشن منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای نادرن عامر یاسین کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف گلشن راوی، بند روڈ، ساندہ، نواں کوٹ، ڈھولنوال، چوبرجی پارک،رچنا ٹاؤن، فیض پور،علی پارک،کالا خطائی روڈ،شاہدرہ، جیا موسیٰ، امین پارک، کریم پارک، بیگم کوٹ، قلعہ محمدی، بلال گنج، شیراں والا گیٹ، شاہ عالم گیٹ، بھاٹی گیٹ، چاہ میراں،وسن پورہ، سلطان پورہ اور شیخوپورہ روڈ سب ڈویژنز کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیااور مجموعی طور پر 1176 کنکشنزکی چیکنگ کے دوران39 بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر کے 91,990یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔ پکڑے جانے والے30 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔