میٹروپولیٹن کارپوریشن کاکریک ڈاؤن: 36غیر قانونی مویشی منڈیوں کا صفایا، 88جانور ضبط

میٹروپولیٹن کارپوریشن کاکریک ڈاؤن: 36غیر قانونی مویشی منڈیوں کا صفایا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)میونسپل آفیسر ریگولیشن میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد زبیروٹو کی زیر نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملہ نے شہر کے تمام زونز میں کارروائی کے دوران قربانی کے جانوروں کے 36غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کرا دئیے, 88مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروادیئے جبکہ 22 افراد کو 57000روپے جرمانہ کیا گیا۔داتا گنج بخش زون نے02، گلبرگ زون میں 02، سمن آباد زون میں 03،نشتر زون میں 03،علامہ اقبال زون میں 02، شالامار زون میں 05،واہگہ زون میں 04 راوی زون میں 04،عزیز بھٹی زون میں 05غیر قانونی سیل پوائنٹس کا صفایا کیاگیا۔