عید سے قبل مارکیٹیں بند کرنے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

عید سے قبل مارکیٹیں بند کرنے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کی جانب سے عید سے چند دن قبل اچانک مارکیٹس بند کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ مقدس ایوان حکومت کی جانب سے اچانک 8روزہ لاک ڈاؤن پر گہری تشویش کا اظہار کرتا۔پنجاب حکومت کا مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ یکطرفہ ہے۔

پنجاب حکومت نے متعلقہ سٹیک ہولڈر اور تاجرنمائندوں سے کوئی مشاور نہیں کی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ رتا ہے کہ پنجاب حکومت مارکیٹس بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔مارکیٹس بند کرنے کے معاملے پر تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کی جائے۔حکومت تاجروں کو ایس او پیز کے ساتھ دکانیں کھولنے کی اجازت دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -