صاحبزادہ حامد رضا نے قرآن بورڈ کے چیئرمین کاچارج سنبھا ل لیا

صاحبزادہ حامد رضا نے قرآن بورڈ کے چیئرمین کاچارج سنبھا ل لیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے چیئرمین قر آن بورڈ کے عہدے کا چارج لے لیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر سید سعید الحسن شاہ نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر اتحاد امت کے لیے خصوصی مشاورت کی گئی۔ اس طویل ملاقات میں صاحبزادہ حسن رضا اور مفتی محمد کریم خان بھی موجود تھے۔ دونوں راہنماؤں نے فرقہ واریت پر قابو پانے سمیت اہم مذہبی و سیاسی معاملات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن بورڈ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ حکومت اور اپوزیشن میثاق جمہوریت طے کرنے کے لئے مل بیٹھے۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔کورونا سے نجات کے لیے ایس او پیر پر عمل در آمد نہایت لازمی ہے۔سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے صاحبزادہ حامد رضا کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے حکومت اپنا واضح کردار ادا کرے گی۔ ملاقات میں آئندہ کی سیاسی و مذہبی مشاورت کو معمول کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے چیرمین قر آن بورڈ کے عہدے کا چارج لے لیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ سے خصوصی ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر سید سعید الحسن شاہ نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔اس موقع پر اتحاد امت کے لیے خصوصی مشاورت کی گئی۔ اس طویل ملاقات میں صاحبزادہ حسن رضا اور مفتی محمد کریم خان بھی موجود تھے۔ دونوں راہنماؤں نے فرقہ واریت پر قابو پانے سمیت اہم مذہبی و سیاسی معاملات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن بورڈ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ حکومت اور اپوزیشن میثاق جمہوریت طے کرنے کے لئے مل بیٹھے۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔کورونا سے نجات کے لیے ایس او پیر پر عمل در آمد نہایت لازمی ہے۔سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے صاحبزادہ حامد رضا کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے حکومت اپنا واضح کردار ادا کرے گی۔ ملاقات میں آئندہ کی سیاسی و مذہبی مشاورت کو معمول کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -