حکمران عوام کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہو گئے،جاوید قصوری

    حکمران عوام کو ریلیف کی فراہمی میں ناکام ہو گئے،جاوید قصوری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ آٹا 70روپے فی کلو جبکہ چینی 94روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ لاہور سمیت صوبے میں ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں اور مہنگائی مافیا کا راج ہے۔

ضلعی انتظامیہ غائب ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہیں۔ حکومت کے مقررہ نرخ منڈیوں میں کہیں دستیاب نہیں۔ عوام تبدیلی کا جھوٹانعرہ لگانے والوں کو تبدیل کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -