کاروباری بندشوں کا حکومتی فیصلہ انتہائی قابل افسوس ہے،فدا حسین

کاروباری بندشوں کا حکومتی فیصلہ انتہائی قابل افسوس ہے،فدا حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فدا حسین نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے عین قریب لاک ڈاؤن اور کاروباری بندشوں کا حکومتی فیصلہ انتہائی قابل افسوس اور تاجروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے مترادف ہے۔ انتہائی کشیدہ کاروباری حالات کو بہتری اور مضبوطی کی طرف لانے کی بجائے کاروبار کا پہیہ جام کر کے حکومت تاجروں کا معاشی قتل کرر ہی ہے۔ مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے سینئر وائس چیئرمین ملک نعیم نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کرکے نااہلی اور نالائقی کی بدترین تاریخ رقم کی۔سینئر تاجر رہنما ہال روڈ شہزاد چوہان اور انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ کے صدر عمرجاوید بٹ نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،عید پر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے تاجر آج خود بے بس ہو چکے ہیں