محکمہ زراعت کے ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،آفتا ب کچھی

محکمہ زراعت کے ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،آفتا ب کچھی

  

لاہو(پ ر) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے گزشتہ روز ہونے والی پی ایس سی بورڈ میٹنگ کے منٹس کی منظوری دیدی اور پی ایس سی بورڈ کے ممبر آفتاب احمد کھچی اور ڈی ایم ڈی ڈاکٹر غضنفر نے انتظامی کاموں جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن میڈم صدف ظفر اور ڈا ئریکٹر فنانس طارق محمود نے فنانس اتھارٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ممبر بورڈ آفتاب احمد کھچی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ملازمین کی تنخواہیں اور بونس دینے کی منظوری دی۔ جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر آفتاب احمد کھچی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے جب تک ذمہ داری میرے پاس ہے دن رات کام کروں گا۔ آفتاب احمد کھچی نے زید کہا کہ دیگر انتظامی و مالی معاملات کا حل بھی شروع کر دیا ہے تاکہ فیلڈ میں کام کرنے والے لیبر کنٹریکٹر اور پرچیز کے معاملہ میں فوری ادائیگیاں کی جائیں۔

آفتاب احمد کھچی نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن واحد ادارہ ہے جو کسانوں کو سستا اور معیاری بیج فراہم کر رہا ہے اور اسے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کی سرپرستی میں پاکستان سیڈ کارپوریشن کا درجہ دلوایں گے۔ اس موقع پر پنجاب سیڈ کارپوریشن یونین کے صدر شہباز احمد بریار، جنرل سیکرٹری حافظ محمد اسحاق اور منیر چاند نے ملاقات کی اور ورکروں کی تنخواہوں اور بونس کی فوری ادائیگی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -