لائف ٹرسٹ ہسپتال میں ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے آگاہی واک

لائف ٹرسٹ ہسپتال میں ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے آگاہی واک

  

لاہور(پ ر)لائف ٹرسٹ ہسپتال موضع مراکہ میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پرآگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے بانی کامران مسعود مگوں، نائب صدر عاصم انعام مگوں اور ایم ایس لائف ٹرسٹ ہسپتال ڈاکٹر ایوب زاہدنے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا یرقان کے مرض کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے۔ لائف ٹرسٹ ہسپتا یرقان کا علاج، سکریننگ، ادویات اور ویکسی نیشن مفت فراہم کر رہا ہے،آگاہی سیمینار اور فری کیمپس بھی لگائے جاتے ہیں۔ بانی لائف ہسپتال کامران مسعود مگوں نے بتایا لائف ہسپتال گزشتہ8 سال سے ہر ماہ مریضوں کے لیے مفت علاج معالجہ کی سہولت دستیاب ہے۔ غریب و مستحق لوگوں کاگائنی، ڈائیلسس، آنکھوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -