حسن ٹاؤن میں ختم نبوت کے زیراہتمام واٹر فلٹر کا افتتاح

حسن ٹاؤن میں ختم نبوت کے زیراہتمام واٹر فلٹر کا افتتاح

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)حسن ٹاؤن ملتان روڈ لاہور میں ختم نبوت کے زیراہتمام واٹر فلٹر کیافتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، قاری محمدشفیق، مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمدقمر، الحا ج یاسین فاروقی، قاری فضل الرحمن، نصرا للہ، قاری نذیر چدھڑ ودیگر علماء اور عوام نے شرکت کی۔اس موقع پر علماء نے ختم نبوت واٹر فلٹر لگانے پر نصراللہ کو مبارکباد پیش کی اور انکی اس خدمت کو سراہا۔ مولانا عبدالرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھوکے کو کھانا کھلانااور پیاسے کو پانی پلانا بہت بڑے اجرو ثواب کا کام ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت واٹر فلٹر نام رکھنا ہی یہ ختم نبوت کے پیغام کو عام کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔

واٹر فلٹر کا افتتاح شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن نے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -