قائداعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈوویلپمنٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز
لاہور(پ ر)ڈائریکٹر جنرل(QAED) عشرت اللہ خان نیازی نے قائداعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈوویلپمنٹ لاہورمیں حکومت کے ”کلین گرین پاکستان“ ویژن کے تحت ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر پنجاب بھرکے 36 اضلاع میں موجود اپنی اکیڈمیز میں بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ شجر کاری مہم کا آغاز ڈائریکٹر جنرل عشرت اللہ خان نیازی نے کیا۔ اس موقع پر ادارہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر آصف مجید، اکیڈمی کے دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں عشرت اللہ خان نیازی نے تمام ملازمین کو دو دو پودے لگاتے ہوئے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا پابند کیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ْ آصف مجید نے ڈائریکٹر جنرلکی ادارے کے لیے اتنے کم وقت میں بھرپور خدمات کو سراہا