عابد باکسر کا لاہور باکسنگ ایسوسی ایشن کا صدر بننا خوش آئند ہے،باؤ فاروق

  عابد باکسر کا لاہور باکسنگ ایسوسی ایشن کا صدر بننا خوش آئند ہے،باؤ فاروق

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران چوک میو ہسپتال کے صدر باؤ محمد فاروق نے سابق پولیس انسپکٹر عابد حسین باکسر کو لاہور باکسنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اپنے ایک بیان میں باؤ محمد فاروق نے کہا کہ عابد باکسر کا لاہور باکسنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا باکسنگ کیلئے نیک شگون ہے کیونکہ وہ خود باکسر بھی ہیں اس لئے وہ باکسنگ کیلئے انتھک محنت کرکے ملک میں باکسنگ کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ انجمن تاجران کے خصوصی اجلاس میں خالد فاروق،لالہ بنارس اعوان،فیصل فاروق،ساجد اعوان، ریاض بیگ، پرویز،شرجیل،عرفان شیخ،طاہر محمود سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -