پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیمیں عوام کے مسائل حل کرینگی،ثانیہ کامران

پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیمیں عوام کے مسائل حل کرینگی،ثانیہ کامران

  

لاہور (پ ر)تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب وومن ونگ کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے کہاکہ سنٹر ل پنجاب کے تمام اضلاع اور سٹی کی وومن ونگ کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی ہے،ضلعی اور سٹی تنظیمیں پارٹی کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گی، تنظیم سازی مکمل ہونے سے خواتین کو عوام کی خدمت کا موقع ملے گا، بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی خواتین کو عملی سیاست میں مواقع فراہم ہونگے۔

۔ ان خیالات کا اظہار ثانیہ کامران نے پارٹی آفس میں ایم پی اے فرحت فاروق، آشیما ء شجاع، ثمینہ میر، حمیرا حنان، روبینہ شعیب، کنول محمود، عائشہ ریاض سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مک مکا چاہتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کرچکی ہے، مک مکا اورگٹھ جوڑ کی سیاست نے ملک کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچایا ہے

 3 Attachments

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -