سلمان خان کاکڑ کی سربراہی میں بلوچ وفد نے ڈ ی ایچ اے بہاولپور کا دورہ کیا

  سلمان خان کاکڑ کی سربراہی میں بلوچ وفد نے ڈ ی ایچ اے بہاولپور کا دورہ کیا

  

لاہور(پ ر) بلوچستان کے مقامی ہیرو سلمان خان کاکڑ کی سربراہی میں 12 افراد پر مشتمل وفد نے ڈی ایچ اے بہاولپور کا دورہ کیا جس میں مشہور ریسٹورنٹ مشترکہ بلوچستان کے مالک جنان خان کے صاحبزادے حفیظ اللہ خان، ایڈمنسٹریٹر ارباب عباس اور ملکی نامور برانڈ رواج کولیکشن کے مالک محمد حبیب کھوکھر بھی شامل تھے۔ ڈی ایچ اے بہاولپور کی ٹیم نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پراجیکٹ پر ہونے والے تیز ترین ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے پراجیکٹ پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کو سراہا اور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -