پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر کے ڈیٹا سنٹر میں ہیلتھ لاجسٹک انفارمیشن سسٹم نافذ
لاہور(پ ر)یونیسف کے تعاون سے حکومت پنجاب نے ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر کے ڈیٹا سنٹر (ہیلتھ انفرمیشن سروس ڈلیوری یونٹ) میں کامیابی سے نافذ کردیا۔ " ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم کے زریعے ادویات کے ڈیٹا کوبہترین طریقے سے قابل رسائی بنانے کے لئے میں خلوص دل سے یونیسف، بل میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور کیمونکس انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کرتا ہوں "۔ ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں ایچ ایل ایم آئی ایس سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم کیمونکس انٹرنیشنل کے توسط سے یونیسف اور بی ایم جی ایف کی تکنیکی اور مالی معاونت سے تیار کردہ اس جدید ٹیکنالوجی پر مبنی انفارمیشن سسٹم کو عالمی ایکشن برائے نمونیا اور اسہال (جی اے پی پی ڈی) کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔