اپوزیشن کی بیٹھک کٹھ پتلیوں پر لرزہ طاری کر دیتی ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی ہر بیٹھک کٹھ پتلیوں پر لرزہ تاری کردیتی ہے۔ ووٹ کے طاقت سے اقتدار میں آنے والے ہر محاذ کا سامنے کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ووٹ چور اور چور دروازے سے مسلط ہونے والے ہر بحران پر ہتھیار ڈالنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ نواز شریف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے۔ نوازشریف نے 126دن کٹھ پتلیوں کی لوٹ مار،جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پسندی کو صبر و تحمل سے برداشت کیا۔
126 دن پاکستان کے دارالحکومت کو یرغمال بنانے والے آج اپوزیشن کی اے پی سی خوفزدہ کیوں؟مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہااپوزیشن جماعتیں قوم کو تبدیلی کے عذاب سے بچانے کیلیے مل بیٹھ رہی ہیں۔عمران خان خود ہی مستعفی ہوجائیں ورنہ عوام ان کو وزیراعظم ہاوس سے اٹھاکر باہر پھنکیں گے۔جو شخص 45لوگوں کی کابینہ کنٹرول نہیں کرسکتا وہ 22کروڑ کا ملک کیسے چلاسکتا ہے۔دھرنوں،احتجاج اور بند کمروں کی پیداوار جماعت ملکی سلامتی کیلیے خطرہ بن چکی ہے۔کشمیر کے سفیر بننے والے آج بھارتی جاسوس کلبھوشن کے وکیل بن گئے ہیں۔کلبھوشن کا وکیل بن کے عمران نیازی نے ہزاروں شہداء کے خون سے غداری کی ہے۔کلبھوشن کی دہشتگرد کاروائیوں سے سینکڑوں سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔نوازشریف کو مودی کا یار کے طعنے دینے والے آج مودی کو بار بار کالز کر رہے ہیں۔لیکن مودی ان کے کالز کا جواب دینے کو تیار نہیں۔