سروسز ہسپتال کے مستقل ہونے والے 15ملازمین میں لیٹرز تقسیم

  سروسز ہسپتال کے مستقل ہونے والے 15ملازمین میں لیٹرز تقسیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سروسز ہسپتال کے 15 ورک چارج ملازمین کو ریگولر کے آرڈر جاری کر دئیے گئے۔ اس حوالے سے ایم ایس کے دفتر میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر افتخاراحمدنے مستقل ہونیوالے ملازمین میں لیٹرز تقسیم کئے۔اس موقع پر اے ایم ایس ایڈمن زبیر نذر،سپرنٹنڈنٹ منصور الحق، کلرک سہیل اور ندیم خان اور پیرا میڈیکل سٹاف کے عہدیداران منیرعمر، رشید مغل، لیاقت مغل، رفیق مسیح، خالد مسیح، بابر گل، رانا تنویر، اسلم معراج، نوید گجر و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔یاد رہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے شہزادہ عمران ایڈووکیٹ کے بذریعہ پٹیشن دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت کے حکم پر ورک چارج ملازمین کو ریگولر کے آڈرر دئیے گئے ہیں۔ آخر میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے ہسپتال کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقل ملازمین اپنے فرائض پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں سرانجام دیں گے۔

کیپشن:

ایم ایس ڈاکٹر افتخاراحمد ملازمین کو ریگولر کے آرڈر تقسیم کررہے ہیں، پیرا میڈیکل کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ و دیگر بھی موجود ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -