صفائی مہم میں شہری بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،یاسمین راشد
لاہور (جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈآفس میں اجلاس میں صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید، صدرپی ٹی آئی پنجاب اعجازچوہدری، سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اجمل بھٹی، صوبائی سیکرٹری قاضی جاویداحمد، علی عامر، غلام محی الدین دیوان، چیئرمین ایل ڈبلیوایم سی ریاض چوہدری و دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ پرسوں تک شہرمیں ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام کیمپس نصب ہوجانے چاہئیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے شہریوں سے عیدالاضحی کے موقع پرلاہورکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل کی۔ میاں محمودالرشیدنے کہاکہ عیدالاضحی پرصفائی ستھرائی کے حوالے سے شہرکو مختلف زونزمیں تقسیم کیاجائے اورفوری طورپرعوامی آگاہی مہم کاآغازکیاجائے۔