بجلی کے لائن سٹا فکیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں،خورشید احمد

  بجلی کے لائن سٹا فکیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں،خورشید احمد

  

لاہور(پ ر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام یوم شہداء منایا گیا،بختیار لیبرہال میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے شہید کارکنوں کی عظیم خدمات کو سراہتے ہوئے محکمہ بجلی کی انتظامیہ سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ بجلی کے لائن سٹاف کو کام پر حادثات سے تحفظ کے لئے سٹاف کی شدید کمی دور کرکے کام پر حفاظتی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں اور کام پر صحت مند اور محفوظ حالات کار مہیا کئے جائیں، اْنہوں نے کارکنوں سے پْرزور اپیل کی کہ وہ غیر محفوظ حالات کار ہونے پر کام سے انکار کرکے اپنی جان کا تحفظ کریں یہ اْن کا بنیادی حق ہے اْنہوں نے کارکنوں کو عیدالاضحی کے موقعہ پر مبارک باد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ محکمہ بجلی کی انتظامیہ نے بجلی کے کورونا وائرس کے دوران خطرناک کام سرانجام دینے پر محکمہ بجلی کے ملازمین کے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور ہارڈشپ الاؤنس منظور کردی ہے اجلاس میں حاجی محمد یونس، رانا عبد الشکور، مظفر متین، اْسامہ طارق،نوشیر خان، ملک ظہور،حاجی لیاقت علی، نوید عاشق ڈوگر ودیگر نمائندگان نے خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -